ماسکو۔ 23 جون(اے پی پی)روس نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں افغانستان کی انتہائی کشیدہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدارنے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ افغانستان میں اس وقت تقریباً 60 ہزار مسلح باغی حکومت سے برسرپیکار ہیں، جب کہ ان میں سے تقریباً10 ہزار شدت پسند تنظیم داعش کے پرچم …
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں افغانستان کے موضوع پر گفت گو ہو گی، روس

مزید خبریں
ماسکو۔ 23 جون(اے پی پی)روس نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں افغانستان کی انتہائی کشیدہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدارنے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ افغانستان میں اس وقت تقریباً 60 ہزار مسلح باغی حکومت سے برسرپیکار ہیں، جب کہ ان میں سے تقریباً10 ہزار شدت پسند تنظیم داعش کے پرچم تلے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کو جلد ہی ساتویں مکمل رکن ریاست کے طور پر شامل کر لیا جائے گا۔








