اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق اتوار سے جمعہ کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ ، سرگودھا، لاہور ڈویژن) کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ شمال مشرقی بلوچستان، وسطی اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر گرج …
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے کے دوران ملک میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق اتوار سے جمعہ کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ ، سرگودھا، لاہور ڈویژن) کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ شمال مشرقی بلوچستان، وسطی اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیزہواوٰں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈ نگ کا خدشہ اور چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔








