لاہور۔15 اپریل(اے پی پی ) لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاون میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ ہوئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے دو بار فائرنگ کی گئی ‘ فائرنگ کے واقعات گزشتہ شب 10:45 اوراتوار کی صبح 09:45 پر پیش آئے۔ پولیس کی جانب سے تاحال حملے میں ملوث کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔فرانزک ٹیموں نے …
سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر واقع ماڈل ٹاﺅن پر فائرنگ

مزید خبریں
لاہور۔15 اپریل(اے پی پی ) لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاون میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ ہوئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے دو بار فائرنگ کی گئی ‘ فائرنگ کے واقعات گزشتہ شب 10:45 اوراتوار کی صبح 09:45 پر پیش آئے۔ پولیس کی جانب سے تاحال حملے میں ملوث کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔فرانزک ٹیموں نے دو مرتبہ جسٹس اعجازلاحسن کے گھر کا دورہ کیا اور گولیوں کے سکےاور دیگر شواہد اکھٹے کئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق رات کو فائر کی گئی ایک گولی مرکزی دروازے اور صبح فائر کی گئی دوسری گولی کچن کی کھڑکی پر لگی ، فائرنگ نائن ایم ایم پستول سے کی گئی ، پولیس سی سی ٹی وی کیمروں سے جائے وقوعہ کا جائزہ لے رہی ہے،سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس ثاقب نثار جسٹس اعجازالاحسن کی رہائش گاہ پہنچ گئے اور صورتحال کی خود نگرانی کی۔








