سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جسٹس اعجاز الحسن کے گھر پر فائرنگ کی شدید مذمت

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الحسن کے گھر پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اعلی عدلیہ کے جج کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ حکومت کو واقعہ کی جلدی انکوائری کر کے مجرموں کو قرار واقعی سزا دینی چاہئیے۔ سردار ایاز …

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الحسن کے گھر پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اعلی عدلیہ کے جج کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ حکومت کو واقعہ کی جلدی انکوائری کر کے مجرموں کو قرار واقعی سزا دینی چاہئیے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ اعلی عدلیہ کے ججز کے گھروں پر حملہ ملکی سلامتی پر حملے کے مترادف ہے۔

مزید خبریں