امریکی صدر کا لیبیاءمیں غلطیوں کا اعتراف

طرابلس ۔ 23 جون(اے پی پی) وائٹ ہاوس کے ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ امریکی صدر بارک اوباما نے مختلف اوقات میں بارہا اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لیبیاءکے بارے میں ان سے غلطی ہوئی ہے۔وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے بارہا اعتراف کیا ہے کہ لیبیاءمیں فوجی کارروائی کے بعد اس کے نتائج پر توجہ نہیں دی گئی تھی۔ …

طرابلس ۔ 23 جون(اے پی پی) وائٹ ہاوس کے ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ امریکی صدر بارک اوباما نے مختلف اوقات میں بارہا اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لیبیاءکے بارے میں ان سے غلطی ہوئی ہے۔وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے بارہا اعتراف کیا ہے کہ لیبیاءمیں فوجی کارروائی کے بعد اس کے نتائج پر توجہ نہیں دی گئی تھی۔ اس ترجمان نے کہا کہ براک اوباما نے جو کچھ انجام دیا وہ امریکا کے قریبی اتحادیوں سے مل کر لیبیاء کے ان ہزاروں افراد کو نجات دلانا تھا جنھیں قتل کا خطرہ لاحق تھا۔جوش ارنسٹ نے اعتراف کیا کہ لیبیاءمیں فوجی مداخلت اس ملک میں سیکورٹی کے مسئلے میں تبدیل ہوگئی ہے جس سے امریکا کی قومی سلامتی کے لئے غلط نتائج برآمد ہو رہے تھے۔

Leave a Reply