اسلام آباد ۔16اپریل (اے پی پی)پاکستان اور تاجکستان سیاحت کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کیلئے سیاحت کے بارے میں ایک مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کریں گے،تاجک ائیرلائنز کی پاکستان سے دو شنبہ کیلئے فلائٹس کیلئے درخواست پر اپنی سفارشات متعلقہ اداروں تک پہنچا دی گئی ہیں اور امید ہے کہ ان کی جلد منظوری مل جائے گی۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سیاحت کی …
ایم ڈی پی ٹی ڈی سی چوہدری عبدالغفور کی اے پی پی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔16اپریل (اے پی پی)پاکستان اور تاجکستان سیاحت کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کیلئے سیاحت کے بارے میں ایک مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کریں گے،تاجک ائیرلائنز کی پاکستان سے دو شنبہ کیلئے فلائٹس کیلئے درخواست پر اپنی سفارشات متعلقہ اداروں تک پہنچا دی گئی ہیں اور امید ہے کہ ان کی جلد منظوری مل جائے گی۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سیاحت کی ترقی کے ادارے کے منیجنگ ڈائریکٹر چوہدری عبدالغفور نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے مکمل طور پر محفوظ سیاحتی مقام ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے دنیا بھر کے سیاحوں کے لئے دردوازے کھول رکھے ہیں کہ وہ آئیں اور ہماری مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور تاجکستان نیشنل ٹورازم آرگنائزیشن باہمی تعاون پر مبنی ایک معاہدے پر دستخط کرنے کی بھی منصوبہ بندی کررہی ہیں جس میں مشترکہ سیاحت کے فروغ کے لئے متعلقہ شعبوں میں منصوبے شروع کئے جائیں گے۔








