وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) نے 309.558 ارب روپے کی لاگت سے مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبہ اور پشاور موڑ سے نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک میٹرو بس سروس کیلئے بنیادی ڈھانچہ اور ملحقہ تعمیرات کی منظوری دےدی۔ ایکنک کا اجلاس جمعرات کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ ایکنک نے 309.558 ارب روپے کی …

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) نے 309.558 ارب روپے کی لاگت سے مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبہ اور پشاور موڑ سے نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک میٹرو بس سروس کیلئے بنیادی ڈھانچہ اور ملحقہ تعمیرات کی منظوری دےدی۔ ایکنک کا اجلاس جمعرات کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ ایکنک نے 309.558 ارب روپے کی لاگت سے مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی منظوری دی جو ایک کثیر المقاصد منصوبہ ہے جس سے 800 میگاواٹ بجلی کی پیداوار حاصل ہو گی اور اس کی آبی ذخیرہ کی گنجائش 1594 ملین مکعب میٹر ہو گی جسے آبپاشی، سیلابوں کی روک تھام اور پشاور اور فاٹا کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے استعمال کیا جا سکے گا۔ ایکنک نے 16427.88 ملین روپے کی لاگت سے پشاور موڑ سے نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک (25.6 کلومیٹر) میٹرو بس سروسز کیلئے بنیادی ڈھانچہ اور ملحقہ تعمیرات کی بھی منظوری دی۔