اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کلامِ اقبال کے فروغ کے لیے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بھرپور طرےقے سے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور میں منعقدہ دو روزہ علامہ اقبال قومی کانفرنس کے اختتام کے بعد خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کا تمام ا±رد±و …
وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کی علامہ اقبال قومی کانفرنس کے اختتام پر خصوصی گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کلامِ اقبال کے فروغ کے لیے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بھرپور طرےقے سے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور میں منعقدہ دو روزہ علامہ اقبال قومی کانفرنس کے اختتام کے بعد خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کا تمام ا±رد±و کلام اب انٹرنیٹ پر دستیاب ہے اور اس کی موبائل ایپلیکیشن کی مدد سے یہ کلام سمارٹ فونزپر آف لائن بھی پڑھا جاسکے گا۔ علامہ اقبال کی چار ا±رد±و شعری تصانیف بانگِ درا، بالِ جبریل، ضرب کلیم اور ارمغانِ حجاز میں شامل 630سے زائد اشعارکا مستند ذخیرہ اب انٹرنیٹ پر دستیاب ہو گیا ہے۔عرفان صدیقی نے بتایا کہ یہ نہایت منفرد ایپلیکیشن ہے جس میں کسی بھی شعر کا پہلا لفظ یا آخری لفظ یا درمیان کا کوئی لفظ سرچ پر دینے کے بعد مطلوبہ اشعار کی پوری فہرست سامنے آجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر شعر کے ساتھ انگریزی ترجمہ بھی دیا گیا ہے جو اقبال اکیڈمی کی تیار کردہ ”ایپ“کی نمایاں خصوصیت ہے۔








