سینیٹر مشاہد اللہ خان سے آل پارٹیز حریت کونسل کے وفدکی ملاقات

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان سے آل پارٹیز حریت کونسل کے ایک وفد نے وزارت موسمیاتی تبدیلی میں ملاقات کی جس کے دوران وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ بھارت کی 7لاکھ فوج کی موجودگی کے علاقہ کے ماحول پر اثرات ہوئے ہیںوہ بھارتی فوج فوسل ایندھن اور ہتھیار استعمال کر رہی ہے جس سے …

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان سے آل پارٹیز حریت کونسل کے ایک وفد نے وزارت موسمیاتی تبدیلی میں ملاقات کی جس کے دوران وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ بھارت کی 7لاکھ فوج کی موجودگی کے علاقہ کے ماحول پر اثرات ہوئے ہیںوہ بھارتی فوج فوسل ایندھن اور ہتھیار استعمال کر رہی ہے جس سے ماحول تباہ ہو رہا ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ میں بچپن سے ہی کشمیر کا مسئلہ سنتا رہاہوں جبکہ مظفر آباد میں کشمیر کے مسئلہ پر اجلاس بھی میری تجویز پر منعقد ہوا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ برہان وانی کی قربانی کے بعد اس مسئلہ نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کی ۔ موجودہ حکومت نے اس مسئلہ کو بین الاقوامی فورمز اور سفارتی برادریوں میں اجاگر کیا ۔ بھارت جمہوری ملک ہے تاہم اس کے باوجود وہ کشمیریوں کے حق خودارایت کے لئے استصواب رائے کے انعقاد سے انکاری ہے ۔ انہوںنے وفد کوبتایا کہ آئیڈیالوجی نے فزیکل جنگ ہمیشہ جیتی ہے ہماری حکومت ، وزارت اور پاکستانی عوام کشمیر کاز کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔