اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) قومی احتساب بیورو ( نیب ) کے چیئر مین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہاہے کہ نیب کی وائٹ کالر کرائم سے متعلق مقدمات میں سزا کی شرح شاندار ہے ‘ نیب پیشہ وارانہ کارکردگی شفافیت ‘ میرٹ اور قانون پر بلا امتیاز عمل درآمد کے ذریعے ملک سے ہرقسم کی بد عنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کےلئے تمام وسائل برﺅے …
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا نیب کی مجموعی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) قومی احتساب بیورو ( نیب ) کے چیئر مین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہاہے کہ نیب کی وائٹ کالر کرائم سے متعلق مقدمات میں سزا کی شرح شاندار ہے ‘ نیب پیشہ وارانہ کارکردگی شفافیت ‘ میرٹ اور قانون پر بلا امتیاز عمل درآمد کے ذریعے ملک سے ہرقسم کی بد عنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کےلئے تمام وسائل برﺅے کار لا رہا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے نیب ہیڈ کوار ٹر میں نیب کی مجموعی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ نیب کی انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی کے موثر نتائج آئے ہیں ‘ نیب نے بدعنوان عناصر کو گرفتار کرنے اور ان سے لوٹی گئی رقم بر آمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرانے کےلئے اس پالیسی کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے‘ مالیاتی کمپنیوں میں دھوکہ دہی‘ ہاﺅسنگ اور کوآپریٹو کمپنیوں ‘ بینک فراڈ بنک نادہندہ گان ‘ سرکاری ملازمتوں اور پرائیویٹ اشخاص کے سرکاری فنڈ میں خرد برد اور اختیارات سے تجاوز کے مقدمات کی تفتیش کرنا ہے








