اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) آئندہ مالی سال کیلئے قومی معیشت کی شرح نمو کا ہدف 6.2فیصد مقررکیا گیا ہے جبکہ زراعت کے شعبہ کی شرح ترقی 3.8فیصد، انڈسٹری کے شعبہ کیلئے7.6فیصد اور خدمات کے شعبہ کیلئے شرح نمو کا ہدف 6.5فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ وزارت منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات کی جانب سے جاری کی گئی سالانہ ترقیاتی پروگرام 2018-19ءکے مطابق رواں مالی سال …
آئندہ مالی سال کیلئے قومی معیشت کی شرح نمو کا ہدف 6.2فیصد مقرر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) آئندہ مالی سال کیلئے قومی معیشت کی شرح نمو کا ہدف 6.2فیصد مقررکیا گیا ہے جبکہ زراعت کے شعبہ کی شرح ترقی 3.8فیصد، انڈسٹری کے شعبہ کیلئے7.6فیصد اور خدمات کے شعبہ کیلئے شرح نمو کا ہدف 6.5فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ وزارت منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات کی جانب سے جاری کی گئی سالانہ ترقیاتی پروگرام 2018-19ءکے مطابق رواں مالی سال کے دوران قومی معیشت کی شرح ترقی میں 5.8فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو گذشتہ13سال کے دوران سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ معیشت کے مختلف شعبوں میں کی جانے والی سرمایہ کاری جی ڈی پی کے 16.4 فیصد تک پہنچ گئی اور قومی بچتوں کی شرح جی ڈی پی کے 12.1فیصد کے مساوی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق قومی معیشت کی ترقی کے مطلوبہ اہداف کے حصول کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کیلئے 2043ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے جس میں 339 ارب روپے کی غیرملکی امداد کا عنصر بھی شامل ہے۔ آئندہ مالی سال کیلئے وفاق کے زیراہتمام پی ایس ڈی پی پر1030ارب روپے جبکہ صوبوں کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 1013ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی میں ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے جن کیلئے 400 ارب روپے جبکہ توانائی کے شعبہ کیلئے 237 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔








