اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) آئندہ مالی سال 2018-19ءکیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت گوادر میں صاف پانی اورواٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے ضروری سہولیات کی فراہمی کیلئے ایک ارب20کروڑ روپے کے فنڈزمختص کئے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق یہ منصوبہ سی پیک کے تحت مکمل کیا جائے گا جس پر لاگت کا مجموعی تخمینہ 11ارب39کروڑ60 لاکھ روپے لگایا …
پی ایس ڈی پی کے تحت گوادر میں صاف پانی اورواٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے ضروری سہولیات کی فراہمی کیلئے ایک ارب20کروڑ روپے کے فنڈزمختص، منصوبہ سی پیک کے تحت مکمل کیا جائے گا، حکومت اپنے وسائل سے ایک ارب روپے فراہم کرے گی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) آئندہ مالی سال 2018-19ءکیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت گوادر میں صاف پانی اورواٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے ضروری سہولیات کی فراہمی کیلئے ایک ارب20کروڑ روپے کے فنڈزمختص کئے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق یہ منصوبہ سی پیک کے تحت مکمل کیا جائے گا جس پر لاگت کا مجموعی تخمینہ 11ارب39کروڑ60 لاکھ روپے لگایا گیا ہے جبکہ قبل ازیں منصوبہ کیلئے دو ارب61کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران منصوبہ کیلئے مختص کردہ بجٹ میں سے حکومت اپنے وسائل سے ایک ارب روپے فراہم کرے گی جبکہ 20کروڑ روپے کی غیرملکی امداد بھی منصوبہ میں شامل ہے۔








