اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت آبی وسائل ڈویژن کے جاری ہائیڈل منصوبوں کیلئے ایک کھرب 35 ارب روپے سے زائد جبکہ نئی سکیموں کیلئے 2 ارب 38 کروڑ روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔ جمعہ کو جاری کئے جانے والے پی ایس ڈی پی 2018-19ءکے مطابق داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 76 ارب روپے …
پی ایس ڈی پی،آبی وسائل ڈویژن کے جاری ہائیڈل منصوبوں کیلئے ایک کھرب 35 ارب روپے، نئی سکیموں کیلئے 2 ارب 38 کروڑ روپے مختص،تربیلاIV- توسیعی منصوبہ کیلئے 13 ارب 89 کروڑ روپے، مہمند ڈیم کیلئے 2 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت آبی وسائل ڈویژن کے جاری ہائیڈل منصوبوں کیلئے ایک کھرب 35 ارب روپے سے زائد جبکہ نئی سکیموں کیلئے 2 ارب 38 کروڑ روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔ جمعہ کو جاری کئے جانے والے پی ایس ڈی پی 2018-19ءکے مطابق داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 76 ارب روپے سے زائد، تربیلاIV- توسیعی منصوبہ کیلئے 13 ارب 89 کروڑ روپے سے زائد، تھاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 11 کروڑ 90 لاکھ روپے، مہمند ڈیم کیلئے 2 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔








