اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) آئندہ مالی سال (2018-19ئ) کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈویژن کی 6 جاری اور 9 نئی سکیموں کیلئے 4 ارب 33 کروڑ 65 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جس میں جاری سکیموں کیلئے 2 ارب 84 کروڈ 35 لاکھ اور نئی سکیموں کیلئے ایک ارب 49 کروڈ 30 …
پی ایس ڈی پی کے تحت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈویژن کی 6 جاری، 9 نئی سکیموں کیلئے 4 ارب 33 کروڑ 65 لاکھ روپے مختص

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) آئندہ مالی سال (2018-19ئ) کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈویژن کی 6 جاری اور 9 نئی سکیموں کیلئے 4 ارب 33 کروڑ 65 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جس میں جاری سکیموں کیلئے 2 ارب 84 کروڈ 35 لاکھ اور نئی سکیموں کیلئے ایک ارب 49 کروڈ 30 لاکھ روپے شامل ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈویژن کی جاری سکیموں ایپام کے ایجوکیشن مینجرز کی استداد کار میں اضافے کے پروگرام کیلئے 2 کروڈ 61 لاکھ، ایپام کے ایجوکیشنل لیڈرشپ اینڈ انسٹیٹیوشنل مینجمنٹ پروگرام فیز iv کیلئے ایک کروڈ 57 لاکھ، ملک میں بنیادی تعلیم کے کمیونٹی سکولوں کے قیام اور چلانے کیلئے ایک ارب 20 کروڈ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ قومی نصاب کونسل کی نصاب شاخ کے سیکرٹریٹ کے قیام کیلئے 9 کروڈ 43 لاکھ، ٹمز میں شرکت کیلئے71 لاکھ اور این سی ایچ ڈی کے پاکستان میں تعلیم کے لحاظ سے انسانی ترقی کے عشاریوں میں بہتری کیلئے ایک ارب 50 کروڈ روپے مختص کیے گئے ہیں۔








