اسمبلی ہال میں ہنگامہ آرائی کرنے والے نہیں چاہتے تھے کہ حکومت عوام دوست بجٹ تسلی بخش انداز میں پیش کر سکے،وزیر مملکت چوہدری عابد شیر علی

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے بجلی چوہدری عابد شیر علی نے بجٹ 2018-19ءکے حوالے سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی ہال میں ہنگامہ آرائی کرنے والے یہ نہیں چاہتے تھے کہ حکومت عوام دوست بجٹ تسلی بخش انداز میں پیش کر سکے، بجٹ میں عوام کو ٹیکسوں سے چھٹکارا دیا گیا ہے اور نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے گریز کیا …

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے بجلی چوہدری عابد شیر علی نے بجٹ 2018-19ءکے حوالے سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی ہال میں ہنگامہ آرائی کرنے والے یہ نہیں چاہتے تھے کہ حکومت عوام دوست بجٹ تسلی بخش انداز میں پیش کر سکے، بجٹ میں عوام کو ٹیکسوں سے چھٹکارا دیا گیا ہے اور نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے گریز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیں جو مینڈیٹ دیا ہم نے اس مینڈیٹ کے تحت بجٹ پیش کیا ہے، اپنے مینڈیٹ پر کسی کو ڈاکہ نہیں مارنے دیں گے، تاریخ میں اس سے بہتر بجٹ کی مثال نہیں ملتی۔