برلن ۔28اپریل (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاﺅس میں ملاقات کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وائٹ ہاﺅس میں چانسلر میرکل کا خیر مقدم گرم جوشی سے کیا گیا تاہم یہ ابھی واضح نہیں کہ دونوں عالمی رہنماﺅں کے درمیان کن اہم امور پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے بعد ایران کے ساتھ جوہری ڈیل اور امریکا کی جانب سے اسٹیل اور …
جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی امریکی صدر سے وائٹ ہاﺅس میں ملاقات

مزید خبریں
برلن ۔28اپریل (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاﺅس میں ملاقات کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وائٹ ہاﺅس میں چانسلر میرکل کا خیر مقدم گرم جوشی سے کیا گیا تاہم یہ ابھی واضح نہیں کہ دونوں عالمی رہنماﺅں کے درمیان کن اہم امور پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے بعد ایران کے ساتھ جوہری ڈیل اور امریکا کی جانب سے اسٹیل اور ایلومینیم کی مصنوعات پر محصولات کے حوالے سے چانسلر میرکل اور صدر ٹرمپ کی جانب سے کسی قسم کے سمجھوتے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔








