نیو یارک ۔29اپریل (اے پی پی) امریکا میں مقیم ہزاروں سکھوں نے خالصتان کے قیام کے لیے نیو یارک شہر میں بھرپور احتجاجی مارچ کیا اور زوردار نعرے لگاتے ہوئے بھارت میں اپنے اکثریتی علاقے پنجاب کی علیحدگی اور سکھوںکے بطور قوم خود مختار علیحدہ ملک خالصتان قائم کئے جانے کا مطالبہ کیا ۔ اتوار کو امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈیسن سکوائر میں زرد، نارنجی اور پیلی روایتی پگڑیاں …
نیویارک میں سکھوں کا بھارت کے خلاف احتجاجی مارچ، خالصتان کے قیام کا مطالبہ

مزید خبریں
نیو یارک ۔29اپریل (اے پی پی) امریکا میں مقیم ہزاروں سکھوں نے خالصتان کے قیام کے لیے نیو یارک شہر میں بھرپور احتجاجی مارچ کیا اور زوردار نعرے لگاتے ہوئے بھارت میں اپنے اکثریتی علاقے پنجاب کی علیحدگی اور سکھوںکے بطور قوم خود مختار علیحدہ ملک خالصتان قائم کئے جانے کا مطالبہ کیا ۔ اتوار کو امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈیسن سکوائر میں زرد، نارنجی اور پیلی روایتی پگڑیاں پہنے ہزاروں سکھوں نے اپنے ثقافتی رقص ، موسیقی اور آرائشی فلوٹس کے ہمراہ مارچ کیا۔








