سرینگر ۔ 30 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمےر مےں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران پیر کو ضلع پلوامہ میں مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کر کے کم سے کم بارہ مظاہرین کو زخمی کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی55 راشٹریہ رائفلز اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں کی طرف سے ضلع کے علاقے دربگام میں ہائر …
مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں مظاہرین پر بھارتی فوجیوں کی اندھادھند فائرنگ سے 12 افراد زخمی

مزید خبریں
سرینگر ۔ 30 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمےر مےں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران پیر کو ضلع پلوامہ میں مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کر کے کم سے کم بارہ مظاہرین کو زخمی کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی55 راشٹریہ رائفلز اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں کی طرف سے ضلع کے علاقے دربگام میں ہائر سیکنڈری سکول کے قریب تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران سینکڑوں مظاہرین پر اندھادھند فائرنگ میں بارہ نوجوان زخمی ہو گئے۔ بھارتی فوجیوں نے کارروائی کے دوران جنگی ہیلی کاپٹر بھی استعمال کئے۔








