انقرہ ۔ 30 اپریل (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیّب اردوان نے کہا ہے کہ صدارتی نظام حکومت کے ساتھ ترکی نے ترقی کا اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے استنبول ضلعی یوتھ ونگز اجلاس میں شرکت سے قبل عوام سے خطاب میں صدر اردوان نے 24 جون کو متوقع صدارتی انتخابات کے بارے …
صدارتی نظام حکومت کے ساتھ ترکی نے ترقی کا اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے، صدر اردوان

مزید خبریں
انقرہ ۔ 30 اپریل (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیّب اردوان نے کہا ہے کہ صدارتی نظام حکومت کے ساتھ ترکی نے ترقی کا اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے استنبول ضلعی یوتھ ونگز اجلاس میں شرکت سے قبل عوام سے خطاب میں صدر اردوان نے 24 جون کو متوقع صدارتی انتخابات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس وقت ایک اہم موڑ پر ہیں کیونکہ صدارتی نظام حکومت کے ساتھ ترکی ایک سنگ میل تک پہنچ گیا ہے اور یہ سنگ میل ترکی کا ترقی کی طرف بڑھنے کا سنگ میل ہوگا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے اردوان نے کہا کہ گبّار، جودی، تندورق، قندیل اور بستے لر دیرےسی میں ہم دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کو پرعزم شکل میں جاری رکھے ہوئے ہیں۔








