سینیٹر مشاہد اللہ خان جنگلات سے متعلق اقوام متحدہ فورمز کے 13ویں سیشن میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے

اسلام آباد۔5 مئی(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان (کل)سوموار سے نیو یارک میں شروع ہونے والے جنگلات سے متعلق اقوام متحدہ فورمز کے 13ویں سیشن میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔پانچ روزہ سیشن میں اقوام متحدہ کے سٹریٹجک پلان برائے جنگلات18۔ 2017 پر عملدرآمدکو زیر بحث لایا جائیگا۔ہفتہ کو جاری ایک بیان میں مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان جنگلات کیلئے اقوام متحدہ …

اسلام آباد۔5 مئی(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان (کل)سوموار سے نیو یارک میں شروع ہونے والے جنگلات سے متعلق اقوام متحدہ فورمز کے 13ویں سیشن میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔پانچ روزہ سیشن میں اقوام متحدہ کے سٹریٹجک پلان برائے جنگلات18۔ 2017 پر عملدرآمدکو زیر بحث لایا جائیگا۔ہفتہ کو جاری ایک بیان میں مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان جنگلات کیلئے اقوام متحدہ کے مقرر کردہ ہداف سے کوسوں دور ہے۔پاکستان کو جنگلات کیلئے مقررہ ہدف کو حاصل کرنے کی راہ میں متعدد چیلنجوں کا سامنا ہے جس پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ یو این فورم جنگلات کے رقبے میں اضافے کیلئے ایک موقع اور جنگلات کی پائیدار منیجمنٹ کیلئے بین الاقوامی حمایت فراہم کریگا۔

مزید خبریں