سرینا ولیمز کی اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبرداری کے بعد فرنچ اوپن میں شرکت بھی مشکوک

واشنگٹن ۔ 10 مئی (اے پی پی) شہرہ آفاق امریکن ٹینس سٹار اور 23 مرتبہ کی گرینڈ سلام چیمپئن سرینا ولیمز آئندہ ہفتے شیڈول اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئیں، رواں ماہ کے آخر میں شیڈول سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ فرنچ اوپن میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی۔ اٹالین اوپن 14 سے 20 مئی تک کھیلا جائے گا اور سرینا کو چار مرتبہ چیمپئن ہونے کا …

واشنگٹن ۔ 10 مئی (اے پی پی) شہرہ آفاق امریکن ٹینس سٹار اور 23 مرتبہ کی گرینڈ سلام چیمپئن سرینا ولیمز آئندہ ہفتے شیڈول اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئیں، رواں ماہ کے آخر میں شیڈول سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ فرنچ اوپن میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی۔ اٹالین اوپن 14 سے 20 مئی تک کھیلا جائے گا اور سرینا کو چار مرتبہ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔