پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف غیر ملکی سفارتکاروں سے خطاب

اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاءمیں اچھے مستقبل کے خواب کو پورا کرنے کیلئے اسلحہ کی دوڑ کو گڈ بائی کہنا ہو گا، خطہ میں پڑوسی ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے، افغانستان میں امن سے پاکستان کا امن براہ راست منسلک ہے، مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں …

اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاءمیں اچھے مستقبل کے خواب کو پورا کرنے کیلئے اسلحہ کی دوڑ کو گڈ بائی کہنا ہو گا، خطہ میں پڑوسی ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے، افغانستان میں امن سے پاکستان کا امن براہ راست منسلک ہے، مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر قابض بھارتی فوج کے شدید ظلم و ستم کو عالمی برادری دیکھ رہی ہے، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق چاہتے ہیں۔ ہفتہ کو یہاں غیر ملکی سفارتکاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ماخذ علامہ اقبال اور قائد اعظم کے افکار ہیں، ہم پاکستان کو معتدل، اجتماعیت اور ترقی پسند ملک بنانے کے لئے عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئین کے تحت تمام شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں، ہمیں ماضی کی طرف دیکھنے میں بہتر مستقبل کے لئے جدوجہد کرنی چاہئے۔

مزید خبریں