عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوامیں پنجاب سے بھی زیادہ اکثریت حاصل کریگی،امیرمقام

پشاور۔12 مئی (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ انشاءاللہ اس مرتبہ 2018کے عام انتخابات میںپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوامیں پنجاب سے بھی زیادہ اکثریت حاصل کریگی۔ان خیالات کااظہارانہوںنے سوات کے دورافتادہ علاقے گٹ ،ملم جبہ میں بجلی فراہمی منصوبے کے بعدوہاںکے مقامی افرادسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ آج دلی خوشی ہوئی کہ 9ہزارفٹ کی بلندی پرگٹ ،ملم جبہ کے مقام پربجلی سے محروم لوگوں کوبجلی …

پشاور۔12 مئی (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ انشاءاللہ اس مرتبہ 2018کے عام انتخابات میںپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوامیں پنجاب سے بھی زیادہ اکثریت حاصل کریگی۔ان خیالات کااظہارانہوںنے سوات کے دورافتادہ علاقے گٹ ،ملم جبہ میں بجلی فراہمی منصوبے کے بعدوہاںکے مقامی افرادسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ آج دلی خوشی ہوئی کہ 9ہزارفٹ کی بلندی پرگٹ ،ملم جبہ کے مقام پربجلی سے محروم لوگوں کوبجلی مہیاکی جارہی ہے،یہ ہمارا نصب العین اورمیری شدیدخواہش ہے کہ ہرگھرمیں بجلی ہو،ہردورافتادہ علاقے کے سڑک ہو اورہرعلاقے میںسکول اورہسپتال کی سہولت موجودہو۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ 2018کے عام انتخابات میں ترقی لانے والوںاورترقی کی راہ میںرکاوٹیںڈالنے والوںکے درمیان مقابلہ ہوگا،خیبرپختونخواکے عوام نے تبدیلی کاساتھ دیامگرصوبائی حکومت انکے توقعات پرپورانہیںاترسکی اب انشاءاللہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کاساتھ دیکرحقیقی ترقی والوںکے صف میںکھڑے ہوںگے۔انہوںنے کہاکہ عمران نیازی کی تبدیلی کے آثارخیبر پختونخواہمیںنظرنہیںآرہے ،پورے پاکستان کے عوام سے اپیل کرتاہوںکہ آکرخیبر پختونخوامیںتبدیلی کانظارہ کرلیں،پشاورکوکھنڈرات میںتبدیل کردیاہے۔

مزید خبریں