انتخابات کا بروقت انعقاد جمہوری تسلسل کا بنیادی تقاضا ہے،عرفان صدیقی

اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسے قابل مذمت واقعات مسلم لیگ(ن)کی انتخابی اور رابطہ عوام مہم کا راستہ روک نہیں سکتے۔انتخابات کا بروقت انعقاد جمہوری تسلسل کا بنیادی تقاضا ہے۔ہفتہ کو سروسز ہسپتال لاہور میں زیر علاج وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سے ملاقات کے بعد …

اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسے قابل مذمت واقعات مسلم لیگ(ن)کی انتخابی اور رابطہ عوام مہم کا راستہ روک نہیں سکتے۔انتخابات کا بروقت انعقاد جمہوری تسلسل کا بنیادی تقاضا ہے۔ہفتہ کو سروسز ہسپتال لاہور میں زیر علاج وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے حکومت،میڈیا،سول سوسائٹی،قومی اداروں اور معاشرے کے تمام طبقات کو متحد ہو کر اقدامات کرنے ہونگے۔انہوں نے کہا کہ احسن اقبال جلد ہسپتال سے گھر منتقل ہو جائینگے۔

مزید خبریں