اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) قومی تاریخ وادبی ورثہ کے لئے وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے نومنتخب صدر عارف نظامی اور دیگر تمام عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ آزاد ا ور ذمہ دار میڈیا کے فروغ کے لئے موثر کردارادا کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے …
مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کی سی پی این ای کے نومنتخب صدر عارف نظامی اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) قومی تاریخ وادبی ورثہ کے لئے وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے نومنتخب صدر عارف نظامی اور دیگر تمام عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ آزاد ا ور ذمہ دار میڈیا کے فروغ کے لئے موثر کردارادا کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عارف نظامی ایک کہنہ مشق صحافی ہیں جو قوم وملک کی تعمیر میں صحافت کے کردار سے بخوبی آگاہ ہیں۔ انہوں نے خیال ظاہرکیا کہ عارف نظامی اپنی انتہائی اہل اور تجربہ کار ٹیم کے ساتھ سی اپی این ای کے فعال کردار کو مزیدتقویت دیں گے۔








