اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) اقوام عالم میں پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے اور ذرائع ابلاغ کے میدان میں درپیش چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے خبر رساں اداروں کے مابین اشتراک کار کے فروغ کیلئے 2 روزہ ”انٹرنیشنل کانفرنس آف نیوز ایجنسیز“ (آئی سی این اے) (آج) اتوار کو یہاں شروع ہو گی۔ اس سلسلہ میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور …
خبر رساں اداروں کے مابین اشتراک کار کے فروغ کیلئے 2 روزہ ”انٹرنیشنل کانفرنس آف نیوز ایجنسیز“ (آج) شروع ہو گی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) اقوام عالم میں پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے اور ذرائع ابلاغ کے میدان میں درپیش چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے خبر رساں اداروں کے مابین اشتراک کار کے فروغ کیلئے 2 روزہ ”انٹرنیشنل کانفرنس آف نیوز ایجنسیز“ (آئی سی این اے) (آج) اتوار کو یہاں شروع ہو گی۔ اس سلسلہ میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور بیرون ملک سے مندوبین وفاقی دارالحکومت پہنچ چکے ہیں۔ 13 اور 14 مئی کو قومی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی کانفرنس کی افتتاحی نشست میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب مہمان اعزاز اور قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان 14 مئی کو اختتامی نشست کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ کانفرنس کا موضوع ”پاکستان کا میڈیا: مواقع اور چیلنجز“ ہے جس میں خبر رساں اداروں کیلئے ابھرتے ہوئے پیشہ وارانہ چیلنجز پر خصوصی توجہ مرکوز ہو گی۔ دریں اثناءچین، انڈونیشیا، آذربائیجان، ایران، رومانیہ، اومان، بلغاریہ، ترکی، مصر، قزاخستان، لبنان، سوڈان، تیونس، سعودی عرب اور شام سمیت 15 ممالک سے 19 مندوبین وفاقی دارالحکومت پہنچ چکے ہیں جبکہ دیگر مزید ممالک کے نمائندگان کی آمد بھی جلد متوقع ہے۔ پاکستان کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والی کانفرنس کے شرکاءکو ذرائع ابلاغ کے میدان میں عصر حاضر کے چیلنجوں پر غور و غوض اور اس حوالہ سے حکمت عملی وضع کرنے کا موقع ملے گا۔ اس کانفرنس سے دیگر خبر رساں اداروں کے ساتھ قریبی اشتراک کار اور شریک ممالک تک روابط کو مزید فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی۔








