وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی آئی ٹی شعبہ کیلئے نمایاں مراعاتی پیکیج حاصل کرنے میں کامیاب،ٹیکس کی شرح صفر کی 2025ءتک توسیع، آئی ٹی برآمدات، ترسیلات زر، مقامی آئی سی ٹی محصولات پر سیلز ٹیکس پانچ فیصد تک کی کمی جیسی مراعات شامل

اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی آئی ٹی شعبہ کیلئے نمایاں مراعاتی پیکیج حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے جو صنعت کے مزید فروغ کیلئے مفید ثابت ہو گا۔ ہفتہ کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے کراچی میں اعلان کردہ پیکیج وزارت کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے جو گذشتہ کئی ماہ سے کی جا رہی …

اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی آئی ٹی شعبہ کیلئے نمایاں مراعاتی پیکیج حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے جو صنعت کے مزید فروغ کیلئے مفید ثابت ہو گا۔ ہفتہ کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے کراچی میں اعلان کردہ پیکیج وزارت کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے جو گذشتہ کئی ماہ سے کی جا رہی تھیں۔ وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی تھی کہ آئی ٹی کمپنیوں پر بھاری ٹیکسوں، انفراسٹرکچر کے فقدان اور شعبہ کو درپیش دیگر چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے مالیاتی اور غیر مالیاتی مراعات پر مشتمل جامع سفارشات مرتب کریں۔ بی اے ایس ایچ اے مشاورت سے تجاویز کو حتمی شکل دی گئی ہے جو صنعت کی نمائندہ تنظیم ہے جبکہ خطہ کے فلپائن، چین، بنگلہ دیش جیسے ممالک سے بھی مسابقتی تجزیہ کئے گئے۔ اعلان کردہ پیکیج کی اہم مراعات میں ٹیکس کی شرح صفر کو 2025ءتک وسعت دینے جبکہ آئی ٹی برآمدات، ترسیلات زر، مقامی آئی سی ٹی محصولات پر سیلز ٹیکس پانچ فیصد تک کی کمی جیسی مراعات شامل ہیں جبکہ خصوصی اقتصادی زونز کیلئے ٹیکنالوجی سے متعلقہ قانون سازی اور نئے آئی ٹی پارکس کا قیام بھی پیکیج کا حصہ ہے۔

مزید خبریں