اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاءکی میڈیا برادری کو خطے میں تاثر کی تبدیلی اور تنازعات کے حل کے لئے سفیر کا کردار ادا کرنا چاہئے، تنازعات کے حل میں ڈائیلاگ بنیادی کنجی ہے اور میڈیا ماحول سازگار بنانے کے لئے ایک ہتھیار ہے۔ وہ ہفتہ کو یہاں ساﺅتھ ایشیاءمیڈیا کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کاساﺅتھ ایشیاءمیڈیا کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاءکی میڈیا برادری کو خطے میں تاثر کی تبدیلی اور تنازعات کے حل کے لئے سفیر کا کردار ادا کرنا چاہئے، تنازعات کے حل میں ڈائیلاگ بنیادی کنجی ہے اور میڈیا ماحول سازگار بنانے کے لئے ایک ہتھیار ہے۔ وہ ہفتہ کو یہاں ساﺅتھ ایشیاءمیڈیا کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ روابط اس وقت تک نتیجہ خیز نہیں ہو سکتے جب تک عوام کے درمیان روابط قائم نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے شرکاءاپنے تجربات سے اس خطے کو درپیش مسائل پر غور کریں اور ان کے حل کے لئے اپنی تجاویز دیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے دوران میڈیا برادری کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے۔ اگر اس سے فائدہ اٹھایا گیا تو ثقافتی تعلقات، ڈائیلاگ اور روابط کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر رابطے بھی فروغ پائیں گے اور جنوبی ایشیاءمیں تنازعات کے حل میں مدد ملے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ میڈیا عمومی طور پر سیاسی تنازعات کو زیادہ اہمیت دیتا ہے اور وہ قدرتی وسائل، پانی، آبادی میں اضافہ اور صحت جیسے اہم مسائل کو نظر انداز کر دیتا ہے جس پر خصوصی توجہ مرکوز کئے جانے کی ضرورت ہے۔








