اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میڈیا کے بدلتے منظرنامے میں بھی پاکستان ٹیلی ویڑن (پی ٹی وی) کا کردار قائدانہ رہا جس نے نہ صرف آرٹسٹ مہیا کئے بلکہ جتنے بھی نجی ٹی وی چینلز ہیں ان میں پی ٹی وی کے چہرے موجود ہیں، وزارت اطلاعات کے قلمدان کی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے پی ٹی …
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا پی ٹی وی ٹریننگ اکیڈمی میں میک اپ ٹریننگ کورس مکمل کرنے والے شرکاءمیں اسناد کی تقسیم کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میڈیا کے بدلتے منظرنامے میں بھی پاکستان ٹیلی ویڑن (پی ٹی وی) کا کردار قائدانہ رہا جس نے نہ صرف آرٹسٹ مہیا کئے بلکہ جتنے بھی نجی ٹی وی چینلز ہیں ان میں پی ٹی وی کے چہرے موجود ہیں، وزارت اطلاعات کے قلمدان کی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے پی ٹی وی ٹریننگ اکیڈمی کو فعال بنایا اور ملک کی پہلی فلم پالیسی متعارف کرائی ہے جس سے مستقبل میں فلمی صنعت اور اس سے وابستہ فنکاروں کو فائدہ ہو گا، پی ٹی وی کی بہتری کیلئے ایم ڈی پی ٹی وی احمد نواز سکھیرا کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو پی ٹی وی ٹریننگ اکیڈمی میں میک اپ ٹریننگ کورس مکمل کرنے والے شرکاءمیں اسناد کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اطلاعات و نشریات نے کورس مکمل کرنے والے آرٹسٹوں اور ملک کے ممتاز میک اپ ڈایزائنر طارق امین کو تربیتی کورس مکمل کرانے پر مبارکباد دی اور کہا کہ طارق امین پاکستان کی پہچان ہیں جن پر ہمیں فخر ہے۔ انہوں نے پی ٹی وی ٹریننگ اکیڈمی کو فعال بنانے میں ڈائریکٹر اکیڈمی رفعت نذیر کی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ماضی میں اکیڈمی کی حالت زار ناقابل بیان تھی لیکن آج پی ٹی وی اکیڈمی ایک فعال ادارہ بن چکی ہے اور میک اپ تربیتی کورس کی تکمیل اس بات کا ثبوت ہے۔








