23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا، نیواڈا یونیورسٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک...

امریکا، نیواڈا یونیورسٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک ، حملہ آور بھی مارا گیا

- Advertisement -

واشنگٹن۔7دسمبر (اے پی پی):امریکی ریاست نیواڈا کے گنجان آباد شہر لاس ویگاس میں واقع نیواڈا یونیورسٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا،پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔ اے ایف پی کے مطابق واقعہ گزشتہ روز لاس ویگاس کے جوئے کے مرکز اور معروف سیاحتی مرکز کے قریب ہی واقع نیواڈا یونیورسٹی میں پیش آیا ۔

لاس ویگاس کے شیرف کیون میک ماہل نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ متاثرین میں سے تین افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے ،چوتھا شدید زخمی ہوا تھا لیکن بعد میں اس کی حالت بہتر ہو گئی۔ میک ماہل نے کہا کہ پولیس نے فائرنگ کی اطلاع پر فوری کارروائی کی ۔ یونیورسٹی پولیس کے سربراہ ایڈم گارسیا نے بتایا کہ دو ا ہلکاروں نے فوری طور پر مشتبہ شخص کی فائرنگ کا جواب دیا جس میں وہ مارا گیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب طلبہ کھیلوں اور کھانے پینے میں مصروف تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر پولیس اہلکار جرات کا مظاہرہ نہ کرتے تو بے شمار جانیں بھی جا سکتی تھیں۔ پولیس نے متاثرین یا مسلح شخص کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کیں۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی اس واقعے کی مذمت کی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417554

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں