انڈونیشیا ، بس حادثے میں 2 افراد ہلاک، 22 زخمی

80
accident

جکارتہ ۔19جنوری (اے پی پی):انڈونیشیا کے مشرقی علاقے جاوا میں ٹول روڈ پر اسٹڈی ٹور بس کے حادثے میں 2 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق مشرقی جاوا کے علاقائی پولیس کے سربراہ الیکس سینڈی سیریگر نے میڈیا کو بتایا کہ ہائی اسکول کے طلباء اور اساتذہ کے ایک گروپ کو لے کر یوگیکارتا میں یونیورسٹی کے مطالعاتی دورے جانے والی بس تیز رفتاری سے موڑ کاٹنے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک اور 22زخمی ہوگئے ۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاک اورزخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ حادثے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں ۔