ڈبلن۔6جنوری (اے پی پی):آئر لینڈ نے کہا ہے کہ ملک میں آنے والے ان مسافروں کو کورونا وائرس ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہوگی جنھوں نے ویکسی نیشن کی دونوں خوراکیں لگوالی ہوں۔
چینی خبررساں ادارے نے کورونا وائرس کے پیش نظر عائد حکومتی پالیسیوں میں ردو بدل کے حوالے سے بتایا کہ اب آئر لینڈ آنے والے ان مسافروں کو کووڈ۔19 کے ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہو گی جنہوں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا لی ہیں یا وہ کووڈ۔19 کے بعد مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ نئے ضابطے کے تحت بیرونی مسافروں کو آئرلینڈ پہنچنے سے 72 گھنٹوں کے اند منفی پی سی آر ٹیسٹ فراہم کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے یا کووڈ۔19 سے صحت یاب ہونے والے مسافروں کو آئرلینڈ میں صرف درست ڈیجیٹل کووڈسرٹیفکیٹ یا دیگر قابل قبول ثبوت پیش کرنے کی ضرورت ہے ۔