بلاول بھٹو زرداری کی لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

92
Bilawal Bhutto Zardari

لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں اور گورننگ باڈی کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی ہے

میڈیا سیل بلاول ہاوَس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے اپنے تہنیتی پیغام میں ارشد انصاری کو لاہور پریس کلب کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔

انہوں نے جنرل سیکریٹری زاہد عابد سمیت تمام کامیاب امیدواروں کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار اور بحالیِ جمہوریت کی جدوجہد میں لاہور پریس کلب نے ہمیشہ علمدار ادارے کاکردار نبھایا ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب قیادت اپنی بھرپور صلاحیتوں سے صحافتی برادری کے مسائل کے حل کے لیے کام کرنے کے ساتھ ساتھ ملک میں آزاد صحافت کی اقدار کو پروان چڑھانے کی کاوشوں میں بھی اپنا مزید حصہ شامل کر ے گی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور پریس کلب سمیت ملک بھر کے صحافیوں کو یقین دلایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی صحافی برادری کے حقوق اور ان کے جائز مطالبات کی حمایت پر کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوگی۔