بھکر۔ 24 دسمبر (اے پی پی):ڈی پی او بھکر کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ بہل اسد اقبال کی زیر نگرانی چوکی بھرمی نواب انچارج امان اللہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے غیر ملکی نان کسٹم سگریٹ کی بھاری مقدار برآمد کر لی۔کارروائی کے دوران سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوۓ 14 کارٹن غیر ملکی نان کسٹم سگریٹ قبضہ میں لی گئیں، …
بھکر ،پولیس کی کاروائی سمگلنگ کی کوشش ناکام 14، کارٹن غیر ملکی نان کسٹم سگرٹ قبضہ میں لے لی ،ترجمان پولیس

مزید خبریں
بھکر۔ 24 دسمبر (اے پی پی):ڈی پی او بھکر کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ بہل اسد اقبال کی زیر نگرانی چوکی بھرمی نواب انچارج امان اللہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے غیر ملکی نان کسٹم سگریٹ کی بھاری مقدار برآمد کر لی۔کارروائی کے دوران سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوۓ 14 کارٹن غیر ملکی نان کسٹم سگریٹ قبضہ میں لی گئیں، جن کی مالیت لاکھوں روپے میں بنتی ہے۔
پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔انچارج چوکی بھرمی نواب امان اللہ نے سمگلنگ میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے۔ ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد برآمد شدہ سامان متعلقہ کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ایس ڈی پی او منصور خان کے مطابق غیر قانونی کاروبار، سمگلنگ اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔








