بھکر پولیس نےکارروائی کرتے ہوئےسگریٹ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی اور 520 ڈنڈے برآمد کر لئے۔
بھکر، پولیس کی کارروائی سگریٹ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام، 520 ڈنڈے برآمد پولیس ترجمان

مزید خبریں
بھکر۔ 13 جولائی (اے پی پی):بھکر پولیس نےکارروائی کرتے ہوئےسگریٹ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی اور 520 ڈنڈے برآمد کر لئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر کے احکامات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ایس ڈی پی او دریا خان محمد اعظم خان کی سربراہی اور ایس ایچ او تھانہ سٹی دریا خان نجیب اللہ ریاض کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سگریٹ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔کارروائی کے دوران 520 ڈنڈے نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد کیے گئے، جنہیں قانونی کارروائی کے بعد مزید کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔








