سری لنکا کے مارکسسٹ قانون ساز انورا کمارا ڈسانائیکے نے صدارتی انتخاب میں فتح حاصل کرلی

130
Anura Kumara Dissanayake
Anura Kumara Dissanayake

کولمبو ۔23ستمبر (اے پی پی):سری لنکا کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ مارکسسٹ قانون ساز انورا کمارا ڈسانائیکے نے صدارتی انتخاب میں فتح حاصل کر لی ہے۔ اے ایف پی کے مطابق پیپلز لبریشن فرنٹ اتحاد کے 55 سالہ رہنما انورا کمارا ڈسانائیکا کو ہفتے کے آخر میں ہونے والے انتخابات میں اپنے قریبی حریف کے مقابلے میں تقریباً 13 لاکھ زیادہ ووٹوں کے ساتھ فاتح قرار دیا گیا۔

ڈسانائیکا کو 57 لاکھ 40 ہزار ووٹ جبکہ ان کے حریف ساجتھ پریماداسا کو 45 لاکھ 30 ہزار ووٹ ملے۔موجودہ لبرل صدر رانیل وکرم سنگھے( جنہوں نے دو سال قبل اس وقت ملک کی قیادت سنبھالی جب معیشت اپنی بدترین حالت میں تھی) تیسرے نمبر پر رہے۔

سری لنکا کے نومنتخب صدر نے اپنے ہم وطنوں کو دعوت دی ہے کہ وہ مالی بحران کے شکار ملک میں تاریخ کو دوبارہ لکھنےمیں ان کی مدد کریں۔الیکشن میں فتح کے اعلان کے فوراً بعد ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نے صدیوں سے جو خواب دیکھا تھا وہ بالآخر پورا ہو رہا ہے،یہ فتح ہم سب کی ہے۔