سعودی عرب ، مکہ ہیلتھ کلسٹر ایک ماہ میں عازمین حج کی 6 اوپن ہارٹ سرجریز کرچکا ہے

145

مکہ مکرمہ ۔9جون (اے پی پی):سعودی عرب میں مکہ ہیلتھ کلسٹر نے اب تک 6,897 سے زائد عازمین حج کوطبی خدمات فراہم کی ہیں۔ ذی القعد کے آغاز سے یکم ذی الحجہ تک ہیلتھ کلسٹر سے منسلک ہسپتالوں کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کرنے والے عازمین کو یہ خدمات فراہم کی گئی ہیں ۔

ایس پی اےکے مطابق یہ وزارت صحت کی طرف سے حجاج کی دیکھ بھال کے لیے تیار کردہ جامع خدمات کا حصہ ہے۔کلسٹر کی فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق 2,034 عازمین نے صحت کی دیکھ بھال کے مراکز کا دورہ کیا، اس سیزن میں چھ اوپن ہارٹ سرجریز اور 68 ہارٹ کیتھیٹرائزیشن کے طریقہ کار انجام دیئے گئے، جن میں علاج سے لے کر تشخیصی آپریشن تک شامل ہیں۔ مزید برآں، گردے کے 160 ڈائیلاسز سیشنز تھے، اور صحت سے متعلق آگاہی ٹیموں نے 220,000 سے زائد عازمین کو مختلف الیکٹرانک ذرائع سے، مسجدالحرام کے ارد گرد ڈیجیٹل اسکرینوں، اور مقدس دارالحکومت کی گلیوں اور چوکوں میں دورے کےدوران آگہی دی گئی ۔

کلسٹر نے یہ بھی بتایا کہ 805 حاجیوں کو اسپتال کے وارڈوں میں داخل کیا گیا ، جن میں سے 176 کیس انتہائی نگہداشت کے تھے اور 23 عازمین حج کی اینڈو اسکوپی کی گئی ۔ گرمی سے تھکن کے صرف دو کیسز ریکارڈ کیے گئے۔