سعودی عرب میں 2030 تک ساڑھے چار لاکھ ہوٹل کمرے سیاحوں کو فراہم ہوں گے، رپورٹ

134
Roland Berger
Roland Berger

جدہ۔15جولائی (اے پی پی):سعودی عرب میں 2030 تک ساڑھے چار لاکھ ہوٹل کمرے سیاحوں کے لیے دستیاب ہوں گے۔

سبق ویب کے مطابق سٹریٹجک مینجمنٹ میں مہارت رکھنے والی بین الاقوامی کمپنی رولینڈ برگر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں سیاحوں کو 2030 تک ساڑھے چار لاکھ ہوٹل کمرے فراہم 2022 کئے جائیں گے جس کا مقصد کا مقصد سالانہ 150 ملین سیاحوں کو مملکت کی جانب راغب کرنا ہے ، اس سے ملازمت کے 1.6 ملین مواقع پیدا ہوں گے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد میں اضافے کے لحاظ سے سعودی عرب اقوام متحدہ کی سیاحتی سرفہرست میں نمایاں ہے۔