اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے لوکل گورنمنٹ پر اہم فیصلہ دیا ہے
پراونشل فنانس ایوارڈ اور مقامی حکومتوں کے اختیارات اگر صحیح معنوں میں نافذ ہوگئے تو اٹھارویں ترمیم سے پیدا ہونے والی اختیارات کی مرکزیت ختم ہوگی اور جمہوری نظام جنم لے گا۔
منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اس فیصلے پر من و عن عمل کرے۔