سپیکروڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور نمازیوں کو روکنے کے اقدام کی مذمت

اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نےاسرائیلی فورسز کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور نمازیوں کو عبادت سے روکنے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز کا مسلمان نمازیوں کو عبادت سے روکنا بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے۔

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے منگل کو اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ پاکستان کی پارلیمان اور عوام فلسطینی عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔فلسطین اور کشمیر میں جاری بنیادی انسانی حقوق کی پامالیاں عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔عالمی برادری مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات اٹھائے۔