سکھر۔16اگست (اے پی پی):سکھر میں مسافر کوچ الٹنے سے 4 خواتین اور 2 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے ہیں ۔
ریسكیو ذرائع کے مطابق سوات سے کراچی جانے والی مسافر بس روہڑی موٹر وے انٹر چینج کے پاس اس وقت حادثہ کاشکار ہو گئی جب وہ موٹر وے سے اتر کر سکھر کی طرف آرہی تھی کہ پیالا ہوٹل کے قریب الٹ گئی ، جس سے 8 مسافر جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہوگئے ہیں ۔
جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں ۔ ایدهی مرکز سکھر کی ایمبولنسز کے ذریعےنعشوں اور زخمیوں کو سکھر اور روہڑی سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔