اسلام آباد۔21جولائی (اے پی پی):سینیٹ نے تمباکو نوشی کی ممانعت و تمباکو نوشی نہ کرنے والے افراد کی صحت کا تحفظ (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سر مد علی نے تحریک پیش کی کہ تمباکو نوشی کی ممانعت و تمباکو نوشی نہ کرنے والے افراد کی صحت کا تحفظ (ترمیمی) بل 2025 پیش کرنے کی اجازت …
سینیٹ نے تمباکو نوشی کی ممانعت و تمباکو نوشی نہ کرنے والے افراد کی صحت کا تحفظ (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی

مزید خبریں
اسلام آباد۔21جولائی (اے پی پی):سینیٹ نے تمباکو نوشی کی ممانعت و تمباکو نوشی نہ کرنے والے افراد کی صحت کا تحفظ (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی۔
پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سر مد علی نے تحریک پیش کی کہ تمباکو نوشی کی ممانعت و تمباکو نوشی نہ کرنے والے افراد کی صحت کا تحفظ (ترمیمی) بل 2025 پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔
ایوان نے تحریک کی منظوری دے دی جس کے بعد چیئرمین نے بل شق وار منظوری کے لیے ایوان میں پیش کیا جسے اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔








