شام کے مستقبل میں روس اور ایران کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے، یورپی یونین

97
European Union
European Union

برسلز۔17دسمبر (اے پی پی):یورپی یونین نے کہاہے کہ شام کے مستقبل میں روس اور ایران کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔

العربیہ کے مطابق یہ بات یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالس نے بلاک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ شام کے مستقبل میں روس اور ایران کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے وزرا اس بات پر متفق ہیں کہ شام کی قیادت کو روسی اثر و رسوخ سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہیے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یورپی یونین شام کی تعمیر نو کے میدان میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور شامیوں کی قیادت میں ایک جامع سیاسی راستہ شروع کرنے کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گی۔