محمد مصطفی فلسطین کے نئے وزیر اعظم مقرر

147
new prime minister of Palestine
new prime minister of Palestine

مقبوضہ بیت المقدس۔15مارچ (اے پی پی):فلسطین کے صدر محمود عباس نے فلسطین انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) کے چیئرمین محمد مصطفیٰ کو ملک کا نیا وزیراعظم مقرر کر دیا ہے ۔

روسی خبر رساں ادارے تاس فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کے حوالے سے بتایا کہ فلسطینی صدر کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہم نے محمد مصطفی کو وزیر اعظم مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور انہیں قانون کے ذریعہ مقرر کردہ وقت کے اندر فلسطین کی 19ویں حکومت کی تشکیل کا حکم دیا ہے۔

فلسطینی نیشنل اتھارٹی کے سربراہ نے نئے وزیر اعظم پر زور دیا کہ وہ فلسطینی عوام کے مفادات کا تحفظ کریں،فلسطین کی کامیابیوں کو برقرار رکھیں اور اس میں اضافہ کریں اور اسے طے شدہ اہداف کے حصول کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد کریں۔