مشق سی سپارک 2024 کے اختتام پذیر ، سطح آب سے فضا میں مار کرنے والے ایف ایم 90 میزائلز سے فضائی ٹارگٹس کو کامیابی سے نشانہ بنایا

137
ISPR
ISPR

راولپنڈی ۔26فروری (اے پی پی):پاک بحریہ نے مشق سی سپارک 2024 کے اختتام پر سطح آب سے فضا میں مار کرنے والے FM 90 میزائلز سے فضائی ٹارگٹس کو کامیابی سے نشانہ بنایا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کا مشق سی سپارک 2024 کے اختتام پر شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ کیا ۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے فائر پاور ڈسپلے کا مشاہدہ کیا۔

پاک بحریہ کے بحری جہاز نے سطح آب سے فضا میں مار کرنے والے FM 90 میزائلز سے فضائی ٹارگٹس کو کامیابی سے نشانہ بنایا ۔لائیو میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت اور حربی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔کمانڈر پاکستان فلیٹ نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ ملکی بحری سرحدوں کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے ۔