میری تمنا ہے کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ گردہ، جگر کی بیماریوں کے علاج معالجہ کے لئے پاکستان کی پہچان بنے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف ٹویٹ

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ میری تمنا ہے کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) گردہ، جگر کی بیماریوں کے علاج معالجہ کے لئے پاکستان کی پہچان بنے،یہ ہمیشہ میرے دل کے قریب رہا ہے، یہ ایک مثال ہے، ہم اس مثال کو بے مثال بنائیں گے، انشاءاللہ!۔ وزیر اعظم نے اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ …

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ایف سی کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کردیں

مزید خبریں

اپوزیشن لیڈر جی بی حفیظ الرحمٰن کا بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ پر اظہارِ تشویش، کھچی شاہراہ فوری بحال کرنے کا مطالبہ استور 22 جولائی (اے پی پی):سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور قائدِ حزبِ اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی حافظ حفیظ الرحمٰن نے گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں، سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت گلگت بلتستان اور تمام متعلقہ اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی کریں اور عوام کو درپیش مشکلات کے فوری ازالے کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع استور کے علاقے کھچی میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مرکزی شاہراہ مکمل طور پر بند ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں مقامی آبادی اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ بھاری مشینری فوری طور پر متاثرہ مقام پر پہنچائی جائے اور سڑک کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ عوام کی مشکلات میں جلد از جلد کمی لائی جا سکے۔حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کے باعث نہ صرف مقامی افراد بلکہ ملک بھر اور بیرونِ ملک سے بڑی تعداد میں سیاح گلگت بلتستان کا رخ کر رہے ہیں۔ ایسے میں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ شاہراہوں کی بحالی، ٹریفک مینجمنٹ، ریسکیو سروسز، طبی سہولیات اور دیگر بنیادی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ سیاحوں اور مقامی آبادی کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔\378

اپوزیشن لیڈر جی بی حفیظ الرحمٰن

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ میری تمنا ہے کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) گردہ، جگر کی بیماریوں کے علاج معالجہ کے لئے پاکستان کی پہچان بنے،یہ ہمیشہ میرے دل کے قریب رہا ہے، یہ ایک مثال ہے، ہم اس مثال کو بے مثال بنائیں گے، انشاءاللہ!۔

وزیر اعظم نے اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ ہمیشہ سے میرے دل کے قریب رہا ہے۔ میری تمنا تھی اور ہے کہ یہ شاندار ہسپتال پاکستان کا جان ہاپکنز بنے اور گردے، جگر کی بیماریوں کے علاج معالجہ کے لیے (پی کے ایل آئی)پاکستان کی پہچان بن جائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ صد افسوس کہ عمران نیازی اور ایک سابق چیف جسٹس نے اس مشن کو اپنی سیاست اور ذاتی مفادات کا نشانہ بنایا اور اس ہسپتال کو بے پناہ نقصان پہنچایا، مگر ہمارے قدم رکنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ اللہ تعالیٰ یقیناً ان لوگوں کی مدد کرتا ہے جو جذبۂ خدمت سے سرشار ہوں۔(پی کے ایل آئی)کو ورلڈ کلاس بنانے اور اس کی بحالی کے لیے ہم تمام کوششیں اور توانائیاں صرف کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ روز میرے (پی کے ایل آئی) کے دورے کا مقصد وہاں بحالی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا ہی جائزہ لینا تھا۔ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ڈاکٹر سعید اختر کی قیادت میں ایک مخلص ٹیم وہاں ہمہ تن مصروف اور مقصد میں مگن ہے جس میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔ پی کے ایل آئی یایک مثال ہے، ہم اس مثال کو بے مثال بنائیں گے، انشاءاللہ!۔