نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں بجلی کے شعبہ کو درپیش چیلنجز پر غور

6

اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس جمعرات کو یہاں منعقد ہوا جس میں بجلی کے شعبہ کو درپیش چیلنجز پر غور کیا گیا۔ نائب وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں بجلی کے وزیر

وزیراعظم کے معاون خصوصی ایم طارق باجوہ اور بجلی اور خزانہ کی وزارتوں کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم نے پائیداری کے خدشات کو دور کرنے اور شعبے میں اعتماد بحال کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے طویل مدتی استحکام اور معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لئے بقایا مسائل کو حل کرنے کے لئے تیز اور مربوط کارروائی کی اہمیت پر زور دیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے، شفافیت کو بڑھانے اور تمام سٹیک ہولڈرز کے مفادات کے تحفظ کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔