وفاقی آئینی عدالت نےگٹکا ایکٹ کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے گٹکا صحت کیلئے سنگین خطرہ قرار دیدیا

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت نے گٹکا ایکٹ کے خلاف دائر اپیل مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ گٹکا انسانی صحت کے لیے نہایت خطرناک ہے۔ وفاقی آ ئینی عدالت کے جسٹس حسن رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے منگل کو سماعت کی۔ سماعت کے دوران جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیے کہ گٹکا انسانی صحت کیلئے بہت خطرناک ہے، یہ سڑی ہوئی چھالیوں سے …

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت نے گٹکا ایکٹ کے خلاف دائر اپیل مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ گٹکا انسانی صحت کے لیے نہایت خطرناک ہے۔ وفاقی آ ئینی عدالت کے جسٹس حسن رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے منگل کو سماعت کی۔

سماعت کے دوران جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیے کہ گٹکا انسانی صحت کیلئے بہت خطرناک ہے، یہ سڑی ہوئی چھالیوں سے تیار کیا جاتا ہے۔ گٹکا سگریٹ سے بھی زیادہ نقصان دہ ہے اور منہ کے کینسر کا باعث بنتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتالوں میں گٹکا استعمال کرنے والے مریض عام ہو چکے ہیں۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر گٹکا ایکٹ کے خلاف اپیل خارج کردی۔