وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈارکا پٹرول کی قیمت میں پانچ روپے کمی کا اعلان

Ishaq Dar
Ishaq Dar

اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پٹرول کی قیمت میں پانچ روپے کمی کا اعلان کیا ہے۔منگل کی شام اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پٹرول 5 روپے لیٹر سستا کیا جارہا ہے اور نئی قیمت 267 روپے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات میں ردو بدل کا اطلاق یکم مارچ سے کردیا گیا ہے۔