پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، ملاوٹی کھویا اور ممنوعہ گٹکا بڑی مقدار میں تلف

ملتان۔ 21 نومبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت خوراک کی روک تھام کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ملاوٹی کھویا، ممنوعہ گٹکا اور ایکسپائری مشروبات برآمد کر کے تلف کر دیئے-تفیصلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چونگی نمبر 11، مخدوم رشید روڈ، دہلی گیٹ اور دولت گیٹ پر کھویا یونٹ، ہول سیل پوائنٹس اور کریانہ سٹورز کی انسپکشن کی۔ اس دوران 40 …

ملتان۔ 21 نومبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت خوراک کی روک تھام کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ملاوٹی کھویا، ممنوعہ گٹکا اور ایکسپائری مشروبات برآمد کر کے تلف کر دیئے-تفیصلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چونگی نمبر 11، مخدوم رشید روڈ، دہلی گیٹ اور دولت گیٹ پر کھویا یونٹ، ہول سیل پوائنٹس اور کریانہ سٹورز کی انسپکشن کی۔

اس دوران 40 کلو ملاوٹی کھویا اور 386 ساشے ممنوعہ گٹکا ضبط کر کے تلف کر دیئے گئے۔کھویا یونٹ کے مالک کے خلاف مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ پر مقدمہ درج کیا گیا جبکہ ہول سیل اور کریانہ سٹورز پر ممنوعہ گٹکا اور ایکسپائری کولڈ ڈرنکس کی موجودگی پر 27 ہزار روپے کے بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ صحت دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی اور مضر صحت خوراک فروخت کرنے والوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔